بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

وزیرخارجہ کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ ہوگئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے، وہ بھارتی شہر گووا پہنچیں گے۔

پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بھارت روانگی سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل، طاہر بزنجو کو فون کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے تمام رہنماؤں کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے دورے سے متعلق اعتماد میں لیا۔

BILAWAL BHUTTO

Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari

india visit today

Tabool ads will show in this div