پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیاگیا

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم تصور ہوگی، سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری
May 03, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

قومی ایئرلائنز میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا، سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طورپرلیاجائےگا،کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دارہوگا۔ سی ای او پی آئی اے کے مطابق تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں،ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گذررہا ہےلازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کررہا ہے۔

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINES (PIA)

Compulsory Services Act

Tabool ads will show in this div