لاہور ہائیکورٹ، اینٹی کرپشن کو عثمان بزادر کی گرفتاری سے روک دیا
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے کل تک گرفتاری روک دی، اینٹی کرپشن سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کی خفیہ مقدمے میں کل تک گرفتاری سے اینٹی کرپشن کو روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزادر کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں، اثاثہ جات انکوائری معاملہ؛عثمان بزدارکاعبوری ضمانت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ عثمان بزدارکو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے ۔متعلقہ ادارے مقدمات کی رپورٹ نہیں دے رہے۔
عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ متعلقہ عدالت سے ضمانت لی جائے ۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے کل تک عثمان بزدار کی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روک دی اور اینٹی کرپشن حکام سے جواب طلب کرلیا۔