بلاول کی ایس سی او کانفرنس میں شرکت ، بھارتی حکام نے طیارے کا روٹ دیدیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرکے روٹ کی درخواست کی تھی
May 03, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کےاجلاس میں شرکت کیلئے دورہ بھارت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،اوربھارتی حکام نے خصوصی طیارے کا روٹ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست پر بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے سے رابطہ کیا اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوکےطیارے کوگووا کےلئے روٹ دے دیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹوکل صبح11بجے خصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کےاجلاس میں شرکت کیلئے دورہ بھارت کے سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سےرابطہ ہوا تھا ،جس میں پاکستانی سی اے اے نےبھارتی شہرگوواجانے کے لیےاسلام آباد اورکراچی ایرپورٹ سےبھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کےآپشن دیئےتھے، اور بلاول بھٹوکے خصوصی طیارے کوبھارتی شہرگوواکیلئےفضائی روٹ دینے کا کہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی درخواست کے جواب میں بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوکےطیارے کوگووا کےلئے روٹ دیا ۔

واضح رہے کہ زویر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھارتی شہرگووا میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کےاجلاس میں شرکت کےلئےکل روانہ ہوں گے۔

CIVIL AVIATION AUTHORITY (CAA)

SCO Conference

Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari

Shanghai Cooperation Organization Conference (SCO)

Civil Aviation Authority of India

Tabool ads will show in this div