تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 288 رنز کا ہدف

مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بابر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی

نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 288 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی بیٹنگ

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز مسلسل تین سنچری بنانے والے فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ اس دوران دونوں بیٹرز نے چند خوبصورت شارٹس کھیلے، تاہم 9 ویں اوورز میں 37 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 26 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران امام الحق نے قومی ٹیم کے کپتان نے سکور کو آگے بڑھایا، اس دوران حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا، اس دوران امام الحق نے 16 ویں نصف سنچری مکمل کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان نے 25 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کے دوران بطور بیٹنگ 9 ویں سنچری شراکت داری بنی۔ اس شراکت داری کا اختتام میٹ ہینری نے کیا، جنہوں نے بابر اعظم کو 54سکور پر بولڈ کر دیا، کپتان نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس کے بعد قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عبد اللہ شفیق مسلسل دوسری مرتبہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، اور 19 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق بدقسمت ثابت ہوئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے ، 90 رنز بنا کر ایڈم ملنےکی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

محمد رضوان اور آغا سلمان نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 48 گیندوں پر 54 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ میٹ ہینری نے کیا، آغا سلمان 31 سکور بنا کر چلتے بنے۔ محمد رضوان 34 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ملنے کا شکار بن گئے۔

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 287 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میٹ ہینری نے 3 جبکہ ایڈم ملنے نے دو شکار کیے۔

پاکستانی سکواڈ

قومی ٹیم کی طرف سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، حارث رؤف، اُسامہ میر اور احسان اللہ کی جگہ محمد وسیم، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، نسیم شاہ

نیوزی لینڈ سکواڈ

ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن ، ہینری نکولس، کول میکونچی، ایڈم ملنے، ہینری شپلے، ایش سوڈھی، میٹ ہینری

pakistan vs New Zealand

odi series

Tabool ads will show in this div