عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

چئیرمین تحریک انصاف جمعرات کی صبح 8:00 بجے پیشی کے لیے لاہور سے روانہ ہوں گے
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

چئیرمین تحریک انصاف جمعرات کی صبح 8:00 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں، عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

کل لاہور ہائیکورٹ میں دھکا لگنے کی وجہ سے عمران خان کی فریکچرڈ ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی جو شدید تکلیف کا باعث بنی ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا جس وجہ سے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ہائی کورٹ کے آج کے فیصلے کے مطابق حاضری ضروری ہے تو عدالت کے احترام اور قانون کی سربلندی کے لیے اس شدید تکلیف کے باوجود عمران خان نے کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام گھروں سے نکلیں، عمران خان کی اپیل

سابق وزیراعظم کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، کل وہ عدالت کے احترام میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، وہ آئین اور عدالتوں کو مقدم سمجھتے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

Islamabad High Court (IHC)

Tabool ads will show in this div