پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں کیوں توڑی گئیں، رانا ثناء نے اہم انکشاف کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین کو بہانے باز قرار دیدیا

رانا ثناء اللہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا، کہتے ہیں کہ یہ سب مقدمات سے بچنے کے بہانے ہیں، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پلاستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک ہوگئے، عدالت اور پولیس کے سامنے پیش نہ ہونے کیلئے معائنہ سرکاری اسپتال سے ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال سے عدالت پیش نہ ہونے کیلئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر الزا لگایا کہ 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کیلئے ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کیلئے تھی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑیں، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم اسپتال سے طبی بہانہ آگیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑگیا، بالٹی سے کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میرا اسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ‘‘۔

IMRAN KHAN

RANA SANA ULLAH

Tabool ads will show in this div