جیکب آباد، تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبے چل بسے، مرنیوالوں میں دو بھائی شامل
جیکب آباد میں دو بھائیوں سمیت تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
جیکب آباد کے گاؤں لشکر ٹالانی میں تین بچے تالاب میں نہائے ہوئے ڈوبے۔
پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔
بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔