نامعلوم افراد نے پرویزالہی کے مبینہ فرنٹ مین کو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑالیا
رات گئے ملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی،حکام
نامعلوم افراد نے پرویزالہی کے مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغرکو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑالیا۔
حکام کے مطابق رات گئے ملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی ۔اسپتال منتقلی کے دوران ملزمان نے راستے میں سرکاری گاڑی کو روکا اور سہیل اصغر کو چھڑا کرلےگئے۔اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب کا مبینہ فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا اور آج اسے دوبارہ عدالت پیش کیا جانا تھا۔