دریائے نیلم میں ڈوبنے والے سیاحوں کی آخری دلخراش ویڈیو وائرل

ریسکیو ٹیمیں پاک فوج اور مقامی افراد مختلف مقامات پر تلاش میں مصروف

وادی نیلم سیر کیلئے لاہورسے گئے سیاحوں کی ڈوبنے سے قبل بنائی گئی آ خری ویڈیو وائرل ۔

گزشتہ روز وادی نیلم کی سیر کیلئے لاہور سے گئے نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری تھی جس سے 5 افراد زخمی اور2 شخص جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 8 لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے،جن کے بارے میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچ جانے کا امکان کافی کم ہے۔

دریائے نیلم میں ڈوب کر لاپتہ 8 سیاحوں کی تلاش کیلئےآپریشن تیسرے روز بھی جاری

پاک فوج،مقامی پولیس اورمقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،خیال رہے کہ مظفر آباد سے غوطہ خوروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر ڈوبنے والے 7 نوجوان تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جیپ میں ایک ہی خاندان کے 12 نوجوانوں سمیت 14 افراد سوارتھے۔

Pakistan Army

Neelum Valley

car accident

Tourist Rescue

Tabool ads will show in this div