مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی مزید مہنگی

عوام کو 2 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے پڑیں گے

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، صارفین کو 2 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست منظور کرلی، ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، صارفین کو مئی کے بل میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

نیپرا کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے سماعت کے بعد 33 پیسے اضافہ منظور کیا، پاور ڈویژن پہلے ہی اس درخواست کی مخالفت کرچکا ہے۔

CPPA

NATIONAL ELECTRIC AND POWER REGULATORY AUTHORITY (NEPRA)

ELECTRICITY PRICE UP

Tabool ads will show in this div