مسلم لیگ ن نے ق لیگ کی دو وکٹیں اڑا دیں

سابق ارکان اسمبلی شعیب شاہ نواز، لیاقت بھٹی کا حمزہ شہباز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
May 02, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سابق ارکان اسمبلی شعیب شاہ نواز اور سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ شعیب شاہ نوازاورسابق ایم این اے لیاقت بھٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ارکان نےوزیراعظم سمیت نوازشریف کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے دونوں ارکان کومسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو بھنور سے نکالا تھا،ملک کو دلدل سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اب بھی عوام کی طاقت اوراللہ کی مددسےملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Muslim League (PML Q)

Liaqat Abbas Bhatti

Shoaib Shah Nawaz

Tabool ads will show in this div