وزیراعظم شہباز شریف کا بدھ کو برطانیہ روانہ ہونے کا پلان

شہباز شریف کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس
May 02, 2023
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم شہباز شریف کا بدھ کو برطانیہ روانہ ہونے کا پلان سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال سے نوازشریف کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div