پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت

پرویز الہی کی گرفتاری روکنے کی وکلاء کی استدعا مسترد

سابق وزیراعلی پرویزالہی کی رہائش گاہ پرپولیس اوراینٹی کرپشن کے چھاپے کے خلاف درخواست پرسماعت،عدالت نے چوہدری پرویزالہی کی گرفتاری روکنے کی وکلاء کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس سردارسرفرازڈوگرنے کہا کہ جب تک رپورٹ نہیں آتی کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری روکنےکا حکم دے سکتی۔وکیل پرویزالہٰی نے کہا ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں،پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے روز چھاپے مارے جارہے ہیں۔

عدالت نے ریماکس میں کہا جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسےآپ کی بات مان سکتےہیں،عدالت نے آئی جی،ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں کام کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل پرویزالہی نے کہا گزشتہ رات بھی گجرات کی رہائش گاہ پرریڈ کی گئی،جس پرعدالت ریماکس دئیے کہ انہیں اپنازورلگانے دیں جب معاملہ عدالت آئےگاتودیکھ لیں گے۔

دوسری جانب پرویزالہٰی کے گھرپرچھاپے کےدوران گرفتار15ملزمان کی ضمانتیں منظورکر لی گئیں۔اےٹی سی نے ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظورکیں۔

راسخ الہی نے پولیس اوراینٹی کرپشن کے چھاپے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

اُدھررات گئے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کی رہائشگاہ اورچوہدری وجاہت حسین کی رہائشگا ہ پرپولیس کے چھاپے،پولیس نے ایک گھنٹے تک کنجاہ ہاؤس اور نت ہاؤس کو گھیرے میں لیے رکھا۔

چوہدری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ اور چوہدری وجاہت حسین کی رہائشگا ہ پر پولیس کے چھا پے

پولیس کی بھاری نفری نے رات کو چارمقامات پرآپریشن کیا۔کنجاہ ہاؤس اورنت ہاؤس کے علاوہ نشانِ حیدرہاؤس اور سندھو ہاؤس پربھی پولیس نے آپریشن کیا۔تاہم چاروں مقامات سے پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑااورکوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

چوہدری بردران کے گھروں کےعلاوہ جہاں چھاپے مارے گئے ان میں ایک وارث سندھو کا گھر ہے جومونس الٰہی کا قریبی ساتھی ہے جبکہ دوسری رہائشگاہ نشانِ حیدر ہاؤس شیخ شہکازاسلم کی ہے جوچند ماہ قبل وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کیے گئےمقدمے کا مدعی ہے۔

چاروں مقامات پرچوہدری خاندان کا کوئی بھی فردموجود نہیں تھاجبکہ اندرصرف ملازمین موجود تھے۔

PUNJAB POLICE

POLICE RAID

Lahore High Court (LHC)

CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI

Tabool ads will show in this div