شناخت تبدیل کرنیوالا قاتل 22 سال بعد گرفتار

ملزم نے پولٹری فارم کے منشی کو قتل کیا تھا

لاہور میں پولٹری فارم کے منشی کے قاتل کو 22 سال بعد جھنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم شناخت تبدیل کرکے رہائش پذیر تھا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے 22 سال قبل نشتر کالونی کے علاقے میں پولٹری فارم کے منشی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا، مقتول عبدالحمید ملزم کو کام کے اوقات میں پولٹری فارم سے باہر جانے سے منع کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالغفار نے ذاتی رنجش پر منشی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق 22 سال بعد ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم عدالت سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا اور جھنگ میں اپنی شناخت تبدیل کرکے رہ رہا تھا۔

لاہور

JHANG

Murderer Arrest

Tabool ads will show in this div