121 مقدمات، عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان 121مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔

عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر121 مقدمات کے اندراج کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل عمران خان نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی بنیادوں پر ہورہا ہے تاکہ الیکشن نہ ہوں،جس پرجسٹس علی باقرنجفی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقدمات کو خارج کروانا چاہتے ہیں وہ نکات بیان کریں۔

وکیل عمران خان نے کہا پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کیے جارہےہیں، جو بھی واقعہ ہوتاہےمقدمہ عمران خان پردرج کیا جاتاہے۔ظل شاہ قتل کیس،وزیر آباد حملہ کیس،ارشد شریف قتل کیس سمیت دیگرمقدمات کی مثالیں موجودہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریماکس دئیے کہ آپ جنرل باتیں کررہےہیں،آپ کیسزکی نشاندھی کریں،وکیل عمران خان نے کہا کیسز ڈسچارج ہورہے ہیں ضمانتیں ہورہی ہیں کوالٹی تو اس سے پتہ چل جاتی ہے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

ZILLE SHAH

PTI workers Protest

Tabool ads will show in this div