وزیراعظم کا افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پراطمینان کا اظہار

سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس میںآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم کو بریفنگ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امورپراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیراورڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےشرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

عسکر ی حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پروزیراعظم شہباز شریف نےافواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امورپراطمینان کا اظہار کیا۔

pm shehbaz sharif

Army Chief General Syed Asim Munir

DGISI Nadeem Anjum

Security Situation Briefing

Tabool ads will show in this div