وادی نیلم:دریا میں جیپ گرنےکے بعد لاپتہ 8 سیاحوں کی تلاش جاری

پاک فوج اور مقامی رضاکار سرچ آپریشن میں مصروف

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں دریا میں جیپ گرنے کا واقعہ،لاپتہ آٹھ سیاحوں کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج اورمقامی رضا کارسرچ آپریشن میں مصروف ہے۔پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی نيلم؛سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری،ایک جاں بحق متعدد لاپتہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز وادی نيلم کے گاوں پھلاوئی میں سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری،حادثے ميں 2 سياح جاں بحق جبکہ تين افراد کونکال لياگيا تھا۔پولیس کےمطابق تمام ترسیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

Neelum Valley

car accident

pakistan army operation

Tabool ads will show in this div