اقتدار میں آتے ہی پناہ گاہوں کو کھول دیں گے،عمران خان
حکومت نے سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا، ٹویٹ
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آتےہی موجودہ حکومت کی جانب سے بند کی گئیں پناہ گاہوں کوکھول دیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک پناہ گاہ، جہاں غریب مزدوروں کو باوقار انداز میں کھانا اور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کی بجائے گرم اور آرام دہ بستر مہیّا تھے، کے دورے کے دوران میں عجز و اطمینان کے ایک بےمثال تجربے سے گزرا۔
مگر صد افسوس کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا ہے اور ہیلتھ کارڈ سکیم کو بھی ہدف بنایا ہے۔منتخب ہوتے ہی ہم ان پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے، انشاءاللہ۔