روسی تیل کی خریداری پرپاکستان،امریکہ میں کوئی غلط فہمی نہیں ، مسعود خان

پہلی خریداری کا ٹینڈر امریکی حکومت کی مشاورت سےجاری کیا گیا ہے، پاکستانی سفیر
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پرپاکستان اورامریکہ کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں، اورپہلی خریداری کا ٹینڈرامریکی حکومت کی مشاورت سےجاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹرزسائوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام“ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کا مستقبل“ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پرایک سوال کے جواب میں کہی۔

پاکستان کے سفیرنے کہا کہ روس سے تیل کے حصول کیلئے پہلی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اوریہ امریکہ کی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے،اورامریکہ نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان گروپ سات کی طے کردہ قیمتوں سے کم یا زیادہ پر روس سے کوئی بھی چیز خرید سکتا ہے اورپاکستان اس معاہدے کی پابندی کرتا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مختصر وقت کیلئے غیر یقینی ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ اب تعلقات دوبارہ معمول پرآ چکے ہیں اوردونوں ممالک اقتصادی اور سکیورٹی شراکت داری میں اضافے کیلئے کام کررہے ہیں۔

Masood Khan

Russian oil Purchasing

Pakistan America

Ambassador to America

Tabool ads will show in this div