ڈیجیٹل مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

چاروں صوبوں کے 54 اضلاع میں ڈیجیٹل مردم شماری تاحال نامکمل ہے ،ادارہ شماریات
Apr 30, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت چاروں صوبوں کے 54 اضلاع میں کام مکمل نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کافیلڈ ورک 15 مئی تک مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کے دوران رہ جانے والے اضلاع میں فیلڈ ورک مکمل کیا جائےگا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میںتوسیع کا فیصلہ سینسزمانیٹرنگ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رہ جانے والے اضلاع میں فیلڈ ورک کے دوران مردم شماری ڈیٹا کی تصدیق کی جا سکے گی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سےنامکمل مردم شماری والے اضلاع اور شہروں کی فہرست کے مطابق لاہور ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے 33 اضلاع اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری تاحال مکمل نہیں ہو سکی ۔ سندھ میں کراچی وسطی ، شرقی ، غربی ، کیماڑی اور ملیر کےعلاوہ ٹھٹھہ ، حیدرآباد اور سکھر میں بھی فیلڈ ورک مکمل نہیں ۔

اس طرح بلوچستان میں کوئٹہ ، قلات اور لسبیلہ جبکہ کے پی میں پشاور ، نوشہرہ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ایبٹ آباد سمیت 9 اضلاع میں مردم شماری ابھی جاری ہے، گلگت بلتستان کے4 اور آزادکشمیرکے7 اضلاع میں بھی فیلڈ ورک نامکمل ہے ۔

ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری جاری ہے، اور اب تک تئیس کروڑ نوےلاکھ سترہ ہزارچار سوچورانوےافراد کو شمارکیا گیاہے۔

سرور گوندل کے مطابق سندھ میں پانچ کروڑ اڑتالیس لاکھ اٹھاون ہزارپانچ سوپندرہ افراد کا شمار ہوا،پنجاب میں گیارہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ ستائیس ہزار افراد کو گنا جا چکا ہے، پختونخوا میں تین کروڑترانوے لاکھ بھتر ہزار چار سوباسٹھ افراد کی گنتی کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں دوکروڑ چورانوے ہزار چھ سو انسٹھافراد کا شمار ہو چکا ہے،کراچی میں ایک کروڑ اٹھہتر لاکھ انیس ہزارایک سو دس افراد کا شمار ہو چکا،اورلاہور میں ایک کروڑ سترہ لاکھ ستر ہزار سات سوچونسٹھ فراد کا شمار کیا جاچکا ہے۔

ادارہ شماریات کے ترجمان سرور گوندل کے مطابق مردم شماری کا باقی ماندہ کام 15 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔

digital census 2023

BUREAU OF PAKISTAN STATISTICS

Extension to May 15

Tabool ads will show in this div