ملک میں ایک شخص کی حمایت،ضد اورانا کا بحران ہے،احسن اقبال

الیکشن سےبھاگ نہیں رہے، اسمبلیوں کومدت پوری کرنی چاہیے، نیوز کانفرنس
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا آئینی یاجمہوری بحران نہیں ہے، صرف ایک شخص کی حمایت،ضداورانا کا بحران ہے۔

نارووال میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نےاپنی2حکومتیں کسی جذبےکےتحت ختم نہیں کی تھیں،بلکہ سازش کےتحت اسمبلیاں تحلیل کیں،اورانہوں نےخودجنرل باجوہ کےکہنےپرحکومتیں توڑنےکااعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی اورقومی اسمبلی کےانتخابات ایک ہی روزہونےچاہئیں،1997سےآج تک قومی وصوبائی اسمبلی کےالیکشن ایک روزہوتےہیں،جمہوری نظام کونقصان پہنچانےکیلئےصوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نےآج تک کوئی الیکشن سہولت کاروں کےبغیرنہیں جیتا،ایک مخصوص جماعت کےفیصلوں کوملک پرمسلط نہ کیاجائے،الیکشن سےبھاگ نہیں رہے،قومی وصوبائی اسمبلیوں کومدت پوری کرنی چاہیے۔

ahsan IQBAL

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div