بہاولپور میں ہاسٹل کی چھت گرگئی، 2 طالبات جاں بحق، 4 زخمی

حادثہ پانی کی ٹنکی پھٹنے کے باعث پیش آیا، ریسکیو

بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی، حادثے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئیں۔

بہاولپور کی ریاض کالونی میں پانی کی ٹنکی پھٹنے کے باعث نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی، واقعے میں 2 طالبات جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبی طالبات کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Bahawalpur

ROOF COLLAPSE

Tabool ads will show in this div