دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے قائد ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

کیویز کی طرف سے اننگ کا آغاز ول ینگ اور چیڈ بوئس نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی محتاط انداز میں سکور کو آگے بڑھایا اور اس دوران چند خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم چھٹے اوورز میں حارث رؤف نے محمد رضوان کی مدد سے ول ینگ کو پویلین بھیج دیا، بیٹر نے 22 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 19 سکور بنائے۔

پہلے میچ میں سنچری بنانے والے ڈیرل مچل نے اوپنر چیڈ بوئس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں رنز بنائے۔ دونوں بیٹر کے درمیان 80 گیندوں پر 86 سکور کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ حارث رؤف نے 19 ویں میں کیا، چیڈ بوئس 51 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس وقت نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی سکواڈ

سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، شان مسعود، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا جبکہ اُسامہ میر، احسان اللہ ، عبد اللہ شفیق سکواڈ میں جگہ بنا سکے۔

فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، اُسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ

کیویز سکواڈ

ول ینگ، چیڈ بوئس، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن، ہینری نکولس، جیمی نیشم، راچن رینڈورا، ہینری شپلے، ایش سوڈھی، میٹ ہینری

Tabool ads will show in this div