بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم بی این پیرہنما اختر مینگل اورایم ایم اے کےرکن صلاح الدین ایوبی سے ملاقاتیں

وزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقاء اوربلوچستان کی ترقی کیلئےاقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل اورایم ایم اے کےرکن صلاح الدین ایوبی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نےاختر مینگل سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،وہ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِاعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔

وزیر اعظم سے ایم ایم اے کے رکن صلاح الدین ایوبی ملاقات کر رہے ہیں
وزیر اعظم سے ایم ایم اے کے رکن صلاح الدین ایوبی ملاقات کر رہے ہیں

شہباز شریف نے سیلاب کے دوران خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا اور معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایم ایم اے کے رکن صلاح الدین ایوبی نے بھی ملاقات کی۔ صلاح الدین ایوبی نے وزیرِاعظم شہبازشریف کواعتماد کے ووٹ پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ ایوان نےعوام کی امنگوں کےعین مطابق وزیرِاعظم پر اظہاراعتماد کیا۔

وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ملاقات کررہے ہیں
وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ملاقات کررہے ہیں

دریں اثنا وزیرِاعظم شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کی طرف سے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کے اظہار پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

لیگی رہنما حنیف عباسی نے وزیرِاعظم کو یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے فعال ہونے پر عوامی پذیرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور وزیرِ اعظم کی عوامی فلاح کے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div