حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات:شہباز شریف نے ن لیگ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

حکومتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار اجلاس کے شرکاء کوپی ٹی آئی سے مذاکرات پر بریفنگ دیں گے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم مشاورتی اجلاس کل ماڈل ٹائون لاہور میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ، اور اب تک دو ادوار ہوچکے ہیں جبکہ مذاکرات کا فائل رائونڈ منگل کو ہوگا، جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے کل دوپہر کو مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹائون لاہور میں طلب کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کےاہم مشاورتی اجلاس میں قائد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شرکاء کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روزالیکشن کرانے پرمذاکرات کا دوسرا دورآج مکمل ہوگیا، اور قیادت سےمشاورت کے بعد دونوں ٹیمیں منگل کو دوبارہ مل بیٹھیں گی۔

دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میںکوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ، آئندہ منگل کو مذاکرات کا فائنل دور ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مناسب پیشرفت حاصل کی ہے، دونوں جانب سے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا گیا،قفہ کیا ہے کہ ہم اپنی لیڈر شپ سے مشاورت کریں، پوری کمیٹی کل عمران خان سے ملنے لاہور جائے گی۔

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ SHARIF

pm shehbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Govt PTI talks

Tabool ads will show in this div