عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 218700 روپے اوردس گرام کی 187500 روپے ہوگئی

پاکستان اورعالمی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

جمعہ کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1984 ڈالرپرآ گئی، جس کے بعدپاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 218700 روپے پر آگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے 187500 روپے ہوگئی۔

gold prices

ECONOMY AND PAKISTAN

Pakistan and Global Gold Markets

Tabool ads will show in this div