پی ڈی ایم اے نے مون سون سیزن میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا

مئی میں بارشوں کا اسپیل کمزور ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے مون سون سیزن میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت سیلاب زیادہ ہو گا،مئی میں بارشوں کا اسپیل کمزور ہوگا،بارشیں اتنی زیادہ نہیں کہ اربن فلڈنگ ہو۔

تصورچوہدری نے کہا ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے مگر پانی جمع نہیں ہو گا۔

کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

دوسری جانب آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے،محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں آج رات ہلکی بارش جبکہ کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

PDMA

weather forecast

flood situation

Rain and Flood

punjab weather

flood alert

WEATHER UPDATES

Weather for next 24 hours

Tabool ads will show in this div