میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک

پاکٹ گائیڈز سمیت نقل کےلئے استعمال ہونے والےدیگر مواد کی فروخت پرپابندی عائد

پشاورمیں میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

پشاورمیں پاکٹ گائیڈز سمیت نقل کے لئے استعمال ہونے والے دیگر مواد کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے 30 روزکے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیرمجاز افراد کی موجودگی پر بھی پابندی ہوگی،ڈپٹی کمشنرنے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

section 144

Matriculation Examinations

Pocket Guides

Tabool ads will show in this div