روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ
پاکستانی کرنسی مارکیٹس میں روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے ، اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روزسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میںامریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
انٹربینک میںامریکی ڈالر کی قیمت22 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی، اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 289.50 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی تھی۔