سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی
عدالتی نوٹس کے باوجود ابھی تک وزارت نے رپورٹ جمع نہیں کرائی۔
سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے 21 ارب کے فنڈزکے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا ہے ۔ عدالت نے بذریعہ خصوصی میسنجر نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی ۔