پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہورہا ہے۔

پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران تیز بارش ہوئی جس کے باعث سیشن شیڈول ٹائم سے پہلے ختم کردیا گیا۔

اس سے قبل ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں نیوزی لینڈ نے دو صفر کے خسارے میں جانے کے بعد سیریز دو، دو سے برابر کی تھی۔

pakistan vs New Zealand

pakistan cricket

Pakistan Cricket Board (PCB)

Babar Azam

Tabool ads will show in this div