پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پرکوئی اعتراض نہیں،امریکہ

ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، ترجمان محکمہ خارجہ
Apr 27, 2023

امریکا نے کہا ہےکہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔

Russian oil Purchasing

pakstan america

Tabool ads will show in this div