تیز ترین 12 ہزار رنز، بابر اعظم دوسرے ایشیائی بلے باز بن گئے

ایشیا میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے
<p>File photo</p>

File photo

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ایشیائی بلے باز بن گئے۔

یہ اعزاز انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔

اگر قومی ٹیم کے کپتان کی بیٹنگ کا جائزہ لیا جائے انہوں نے 277 میچز میں 12 ہزار رنز بنائے، اس دوران ان کا بہترین سکور 196 ہے۔

277 میچز کے کیریئر میں انہوں نے ٹوٹل 29 سنچریاں جبکہ 80 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ ان کی ایوریج 49.58 رہی۔

ایشیا میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویون رچرڈ تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹر ہیں جنہوں نے 255 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام رکھا ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div