توشہ خانہ کیس؛نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب نوٹسزکیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں۔
عدالت نے نیب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی آگے بڑھائی جائے۔ نیب کو کارروائی یا تحقیقات کرنے سے نہیں روک سکتے، عمران خان شامل تفتیش نہیں ہورہے تو نیب قانون کے مطابق کارروائی کا مجاز ہے۔
خاتون جج دھمکی کیس میں نظر ثانی اپیل پر سماعت 3 مئی تک ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف درخواست کے معاملے پرنیب اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا۔توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف نیب تحقیقات میں قومی احتساب بیورونے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
نیب نےعدالت میں جمع جواب میں کہا ہےعمران خان اوران کی اہلیہ نے 14 کروڑ روپے سے زائد کے 58 تحائف ،3 کروڑ 80 لاکھ میں رکھ لئے،انہوں نے کلین ہینڈزکے ساتھ ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا۔
عمران خان قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے اور تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کے مرتکب قرار،نیب کی طرف سے باربار طلبی کے باوجود پیش ہونا گوارا نہیں کیا۔