کراچی :نادرا ہیڈکوارٹرزمیں نئے ڈی جی تعینات نہ ہونے سےکام ٹھپ ہوگیا

حیدرآباد،بدین،تھرپارکر سمیت دیگر اضلاع میں انتظامی امورنمٹانے میں مشکلات کا سامنا
Apr 27, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

نادراکراچی سات روز سےنئے ڈائریکٹر جنرل کا منتظر ہے جس کی وجہ سے کراچی نادرا ہیڈکوارٹرز میں انتظامی امور ٹھپ ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق نادراکراچی7روز سےنئے ڈی جی کا منتظر ہے، نئے ڈی جی کی تعیناتی نہ ہونے سے کراچی ہیڈکوارٹرز میں کام ٹھپ ہوچکا ہے، جبکہ چیئرمین نادراکی رخصت کےباعث بھی نئے ڈی جی کیلئےکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈی جی نادراکراچی کرنل(ر)انیس کیانی21اپریل کوسبکدوش ہوگئےتھے،نئےڈی جی کی تقرری کےاحکامات بھی جاری نہیں ہوئے اور نہ ہی قائم مقام ڈائریکٹرجنرل کاچارج بھی کسی سینئرافسرکونہیں دیا جاسکا۔اس کے علاوہ چیئرمین نادراکی رخصت کےباعث بھی ڈی جی کراچی کیلئےکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق کراچی نادرا ہیڈکوارٹرز میںنئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہ ہونےسےکراچی،حیدرآباد،بدین،تھرپارکرمیں انتظامی امورنمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور روزمرہ انتظامی فیصلوں کیلئےبھی کوئی افسردستیاب نہیں۔

ٹیلیفون کال اورواٹس ایپ پرپیغام دینےکےباوجودترجمان نادرانےموقف نہ دیا۔

Karachi Nadra Headquarters

New Director General Appointment

Tabool ads will show in this div