چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقررتمام مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔چیف جسٹس کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے ابتدائی کاز لسٹ میں بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقررتھے۔
ازخود نوٹس لینا میرا دائر اختیار ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
سپریم کورٹ کےبنچ نمبردوکے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔جسٹس سردار طارق مسعود اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔
بنچ نمبردو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس امین الدین خان پرمشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بنچ نمبردوکے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔