وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

درخواست میں وفاق،شہبازشریف،عارف علوی ،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا

وزیراعظم شہبازشریف اورچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ظہورمہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف اورچیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق،شہبازشریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجراء کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگران وزیر اعظم اور نگران چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے، عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔

chief election commissioner

Punjab Elections

pm shehbaz sharif

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Punjab KPK elections

Tabool ads will show in this div