عید الفطر کی پانچ چھٹیوں کے باوجود سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی

لاہور میں سیکرٹریٹ، بورڈ آف ریونیو ،محکمہ ایکسائز سمیت مختلف اداروں کے سربراہان تو پہنچے مگر عملہ غائب رہا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید پر سرکاری ملازمین روش بدلی ۔ عید الفطر کی پانچ چھٹیوںکے باوجود سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام سرکاری محکموں میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر میں پہلا کام کا دن تھا مگر حاضری پوری نہ ہوسکی ،مختلف اداروں کے سربراہان تو پہنچے مگر عملہ غائب ہی رہا ،عید کی طویل رخصت کے باعث عملہ بروقت نہ پہنچا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان آفس برقت پہنچے ،مگرسٹاف کی بڑی تعداد غائب رہی ، اسی کیساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو ،محکمہ ایکسائز ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں بھی سرکاری ملازمین کی حاضری معمول سے کم رہی۔

اس کے علاوہ محکمہ لیبر ،بلدیات ،شعبہ تعلیم کے مختلف دفاتراورڈپٹی کمشنراور کمشنرآفس سمیت تمام محکموں میں عملے کی حاضری پوری نہ ہوئی۔

Government Employees

eid ul fitr 2023

Eidul Fitr celebrations

Eid ul Fitr Holiday

Tabool ads will show in this div