نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کےبعد لندن پہنچ گئے

مریم نواز بھی آج رات ایک بجے سعودی ائیر لائن سے لاہورپہنچیں گی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے بعد لندن پہنچ گئے۔

نوازشریف شاہی خاندان کی دعوت پر سعودیہ آئے تھے،جہاں انہوں نے عمرہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف نے سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائرز مریم نوازبھی آج رات وطن واپس پہنچیں گی ،مریم نواز عمرہ کی ادائیگی اور عید فیملی کے ساتھ کرنے سعودی عرب گئی تھیں۔

چیف آرگنائرز مسلم لیگ ن مریم نواز نے نواز شریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی ،مریم نواز آج رات ایک بجے سعودی ائیرلائن پرلاہورپہنچیں گی۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سعودی عرب میں پارٹی رہنما انجینئرامیرمقام نے اہم ملاقات کی۔جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،کےپی میں پارٹی امورپرگفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ نواز شریف کے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے تھے۔

اسحاق ڈارکی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں، اور ایون فیلڈ کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں نواز شریف کے ایون فیلڈ کے باہر پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ایون فیلڈ کے باہر سما ء سے خصوصی میںن لیگ کے رہنما میاں زبیر نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں اور وہ اللہ کے گھر حاضری دے کر آ رہے ہیں،انہوں نے وہاں پر پاکستان اور پوری مسلم امہ کیلئے دعا کی ، جو ہمارے لئے سعادت کی بات ہے۔

میاں زبیرنےکہا کہ نواز شریف پاکستان کی امید ہیں، اور انشااللہ وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے۔

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ SHARIF

Saudi Arabia visit

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div