سوات قومی جرگہ کا سی ٹی ڈی دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ

مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے کے پولیس کے بیان کو نہیں مانتے،قومی جرگہ

سوات قومی جرگہ نے سی ٹی ڈی دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔کہتے ہیں مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے کے پولیس بیان کو نہیں مانتے۔

سوات قومی جرگہ کا کہنا ہے کہ پولیس والے ہمارے بھائی اوربیٹے ہیں،تحقیقات ہونی چاہیے،سوات کو بدامنی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کیےجائیں۔

سوات؛کبل تھانہ سی ٹی ڈی دھماکےکی ابتدائی رپورٹ جاری

دوسری جانب سوات کبل سی ٹی ڈی دفتر میں باقی بچ جانے والے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ مزید کسی حادثے سے بچنے کیلئے بارود کو اڑایا گیا۔سی ٹی ڈی عمارت سے تمام لوگوں کونکال کر سیل کردیا گیا۔بارودی مواد مخلتف کیسزمیں برآمد کیا گیا تھا۔

سوات کبل دھماکے میں شہداکی تعداد 17 ہوگئی

بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہےکہ بارودی مواد کی تمام تفصیلات اکٹھی کرلی گئیں، شارٹ سرکٹ سے آگ لگی یا دھماکا خیز مواد خود پھٹا ، تحقیقات جاری ہیں۔

jirga

ctd police

sawat blast

CTD blast

Tabool ads will show in this div