لاہور:پارکنگ ایریازمیں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےسروے رپورٹس سمیت تمام محکموں کا اجلاس طلب کر لیا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

لاہور کی کمرشل عمارتوں میں منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اٹھائیس اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جس کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےسروے رپورٹس سمیت تمام محکموں کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق تمام کمرشل بلڈنگز میں منظور پارکنگ ایریاز کو پارکنگ کیلئے استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کے لیئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور کے تمام اداروں اور محکموں کے افسران کوطلب کر لیاہے ۔

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اٹھائیس اپریل سے شروع ہو گا۔ کمشنر لاہور کے مطابق انتظامیہ اورپولیس کی مدد سے پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات ، دوکانیں، شوروم وغیرہ بنانے اورماڈل شاہراہوں پر تجازوات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔

ENCROACHMENT

DEPUTY COMMISSIONER LAHORE

Lahore Parking Areas

Tabool ads will show in this div