وزارت توانائی کی کراچی کے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام
وزارت توانائی کی ستائیس سال قبل درآمد مشینری کے ٹیکسزکی آڑمیں کراچی کے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی ستائیس سال قبل درآمد مشینری کے ٹیکسز کی آڑ میں کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین سے بتیس کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی سمری مسترد کر دی۔
دستاویز کے مطابق وزارت توانائی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھیجی ،جس میں کے الیکٹرک کی انیس سو چھیانوے میں درآمد مشینری کے ٹیکس کی مد میں بتیس کروڑ روپے کے واجبات کی سیٹلمنٹ کا کہا گیا ، انیس سو اٹھانوے میں یہ معاملہ ای سی سی میں پہنچا تھا، جبکہ دو ہزارنومیں کے ای کی نجکاری ہوئی اور یہ معاملہ حل طلب رہا ۔
اس کے بعد دو ہزار اٹھارہ میں کے ای نے سندھ ھائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ادائیگی کا حکم دیا جس کیخلاف کے الیکٹرک نے دو ہزار انیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پچیس فیصد ادائیگی کے ای نے کی اور چوبیس کروڑ کی رقم باقی ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ سال توانائی کی آٹھ رکنی کمیٹی بنائی ، کمیٹی نے بقایا رقم کراچی کے صارفین سے وصولی کا فیصلہ کیا اورسمری منظوری کیلئےای سی سی کوبھجوائی مگر ای سی سی نے مسترد کر دی ہے۔