عید الفطر کی چھٹیاں ختم :پردیسیوں کی آبائی علاقوں سےواپسی جاری
عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی آبائی علاقوں سےواپسی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مسافروں کی زائد کرایوں کی شکایات پر کریک ڈائون کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی تشکیل کردہ ٹیمیں کہیں نظر نہ آئیں ۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی آبائی علاقوں سےواپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، اورلاہور کے بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
عید اپنے پیاروں کے ساتھ گذار کر واپس آنے والے مسافر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایوں کی وصولی کی شکایات کرتے رہے، دوسری جانب جناح ، سٹی اور بادامی باغ بس ٹرمینلز پر ضلعی انتظامیہ کی کوئی ٹیمیں کارروائی کرتی نظر نہ آئیں ۔ ٹرانسپورٹرز نے دعوی کردیا کہ حکومتی اجازت کے باوجود انہوں نے ابھی کرايوں میں اضافہ نہیں کيا بلکہ پرانے کرائے ہی وصول کررہے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کے پرانے کرائے وصول کرنے کے دعووں کے برعکس مسافروں کی اضافی کرایہ وصول کيے جانے کی شکایات انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کررہی ہیں ۔