لیگی رہنما رانا تنویر نےعمران خان کو تخریب کار قرار دے دیا

الیکشن کمیشن انتخابات سے معذوری ظاہرکرچکا،اتنےدنوں میں توبیلٹ پیپربھی پرنٹ نہیں ہوسکتے، وفاقی وزیر
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیرتعلیم رانا تنویرحسین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تخریب کارقراردے دیا۔

شیخوپورہ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے راناتنویرحسین نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں تخریب کار ہے،عمران خان سیاست میں غیر ضروری عنصر، جھوٹا اورفسادی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شرانگیزاورفسادی شخص سےبات چیت کاکوئی فائدہ نہیں، پہلے بتارہا ہوں عمران خان ملک میں پھرسےکوئی فسادپھیلائےگا۔

راناتنویرحسین نےکہا کہ مئی میں الیکشن نہیں ہوسکتے،الیکشن کمیشن معذوری ظاہرکرچکا،اتنےدنوں میں توبیلٹ پیپربھی پرنٹ نہیں ہوسکتے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

GENERAL ELECTIONS 2023

Rana Tanvir Hussain

Tabool ads will show in this div