میگا بجٹ فلم “ ہوئے تم اجنبی“کی باکس آفس پر کامیاب نمائش جاری
میگا بجٹ سے بننے والی فلم “ ہوئے تم اجنبی “ کی باکس آفس پر کامیاب نمائش جاری ہے ۔
میٹھی عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے عیدالفطر پر پانچ فلمیں ریلیز کی گئیں ، جن میں سے میگابجٹ فلم“ ہوئےتم اجنبی “ خوب کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ۔
پیار کے انمول رشتے میں بندھ جانیوالے ڈھاکہ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے گرد گھومتی کہانی میں ایکشن کے ساتھ ساتھ جانداراداکاری نے فلم بیٹوں کو اپنے سحر میں جھکڑ ليا ۔
شائقین کا کہنا ہے کہ ایک عرصے بعد اچھی فلم دیکھنے کو ملی ،پاکستانی کی تاریخ پراس طرح کی مزید فلمیں بننی چاہئیں تا کہ نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا علم ہو سکے ۔
لاہور کے سینما گھروں میں فلم بینوں کا کہنا تھامیگا بجٹ سے بننے والی فلم“ ہوئے تم اجنبی “ زوال کا شکار فلم انڈسٹری کو بچانے کے لئے ہوا کا ایک جھونکا ہے ۔