مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان راولپنڈی سے گرفتار
ملزمان بینک ملازم بن کر سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ کرتے تھے، ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کر کے مالی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے چھ ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینک ملازم بن کر سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ کرتے تھے، ملزمان نے شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ سے 19 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے۔
گرفتارملزمان میں فاروق ، عمرعثمان ، نعمان ، عرفان ، اسلم اور عدنان شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے سات موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔