لکی مروت، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد جہنم واصل

فائرنگ تبادلے کے بعد مشتبہ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اضافی نفری طلب ، پولیس حکام
Apr 24, 2023
<p>File photo</p>

File photo

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بروقت کارروائی کے باعث ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

لکی مروت میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ ہوا، مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔

اُدھر حکام کے مطابق ایک انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div