نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی جاتی ہے، اروشی نے بھی دی تھی لیکن ان کو جواب میرے مینجر نے دیا۔
سما کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں سما کے مہمان بنے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ۔ پروگرام کے دوران شو کی میزبان سویرا پاشا نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے متعلق سوال پوچھا۔ سویرا نے ریپڈ فائر راونڈ میں پوچھا کہ کیا اروشی روٹیلا کو برتھ ڈے کی وش پر شکریہ لکھا۔۔۔یہ معاملہ کیا ہے؟
اس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ کھلاڑیوں کی سالگرہ پر ان کے مداح ، کولیگز اور دیگر شخصیات وش کرتیں ہیں۔ اس دوران میں میچ میں مصروف تھا۔ تو میں نے اپنے مینجر کو یہ ٹاسک سونپا کہ کسی بھی برتھ ڈش آئے تو اس کا رپلائی ضرور کرنا۔ خاس کر سنئر کھلاڑیوں اور بلیو ٹک والوں کو شکریہ ضرور لکھنا۔ اسی دوران اروشی روٹیلا نے برتھ ڈے کی وش کی جس پر شکریہ لکھا گیا۔