پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور مہمان نیوزی لینڈ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے پر قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی آج رات ہوٹل رپورٹ کرینگے،قومی کھلاڑیوں کو ٹیم مینجمنٹ نے آج رات تک اسلام آباد ہوٹل رپورٹ کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی ۔
قومی ٹیم کھلاڑیوں کو چوتھے ٹی ٹونٹی کے بعد اپنے گھروں میں عید منانے کے لئے چھٹیاں دی گئی تھیں،قومی کھلاڑی اپنے اپنے شہروں سے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کوپانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا سیریز کا چوتھامیچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی تھی۔